ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو:پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی،15؍افراد ہلاک

تمل ناڈو:پٹاخہ فیکٹری میں آتشزدگی،15؍افراد ہلاک

Sat, 13 Feb 2021 11:45:43    S.O. News Service

بنگلورو،15؍فروری (ایس او نیوز) جمعہ کی سہ پہر تمل ناڈو کے ویرود ھ نگر میں پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی-جس کے نتیجے میں 15/ افراد کی موت ہوگئی- اسی کے ساتھ ہی متعددافراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے- زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال لے جایا گیا- فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں - آگ پر قابو پالیا گیا ہے -حادثہ کا وقوع کیسے ہوا اس کے بارے میں تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے-کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے-

سوشیل میڈیا کے ذریعہ انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے اندر پھنسے لوگ کے بحفاظت بازیابی کیلئے دعا گوہیں - انہوں نے ریاستی حکومت سے بھی متاثرین کو فوری امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے-خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال اکتوبر میں مدورے میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا، اس میں تین خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے-

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ کیمیکل میں ملاوٹ کے دوران رگڑ کی وجہ سے آگ لگی تھی، جس کی وجہ سے سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے -


Share: